2 اگست 2012 - 19:30

مصر کے نئے وزيراعظم اور انکي کابنيہ کے ارکان اپنے عہدے کا حلف اٹھاليا ہے۔

ابنا: قاہرہ ميں ہونے والي اس خصوصي تقريب ميں مصري عوام کے منتخب کردہ صدر ممحمد مرسي بھي شريک تھے اور انہوں نے وزيراعظم ہشام قنديل اور انکي کابينہ کے ارکان سے ان کے عہدوں کا حلف ليا۔يہ مصر ميں اخوان المسلمين کے حمايت يافتہ صدر کے اتنخاب کے بعد برسر اقتدار آنے والي پہلي عوامي حکومت ہے۔ہشام قندیل کی کابنيہ ميں فوجي کونسل کے بعض ارکان اور ٹيکنوکريٹ حضرات شامل ہيں۔انہوں نے کوشش کي ہے کہ انکي کابينہ پر اخوان المسلمين کے تسلط کا گمان بھي پيدا نہ ہونے پائے۔وزارت اطلاعات سميت چار وزارتيں اخوان المسلمين کو دي گئي ہيں- ان کي کابنيہ ميں پينتيس وزرا اور آٹھ وزرائے مملکت شام ہيں۔وزير انصاف احمد مکي اور وزير دفاع محمد حسين طنطاوي کو انکے عہدوں پر باقي رکھا گيا۔

.......

/169